Millat al-Islam

Chapter 89 · 30 verses · Fateh Muhammad Jalandhry

Surah Al-Fajr in Urdu

Arabic with tafsir Listen to Surah Al-Fajr (1331 reciters)
Meccanسورة الفجر30 verses

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلۡفَجۡرِ ١فجر کی قسم وَلَيَالٍ عَشۡرٍ ٢اور دس راتوں کی وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ ٣اور جفت اور طاق کی وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ ٤اور رات کی جب جانے لگے هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجۡرٍ ٥اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا) أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ٦کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ ٧(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ ٨کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ ٩اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ ١٠اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ ١١یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ ١٢اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ١٣تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ ١٤بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ ١٥مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ ١٦اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا كـَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ ١٧نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ ١٨اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلًا لَّمًّا ١٩اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ٢٠اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو كـَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكًّا دَكًّا ٢١تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ٢٢اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ ٢٣اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا) يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي ٢٤کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا فَيَوۡمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ ٢٥تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ ٢٦اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ ٢٧اے اطمینان پانے والی روح ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً ٢٨اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي ٢٩تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي ٣٠اور میری بہشت میں داخل ہو جا

Translation: Fateh Muhammad Jalandhry.