Millat al-Islam

Chapter 86 · 17 verses · Fateh Muhammad Jalandhry

Surah At-Tariq in Urdu

Arabic with tafsir Listen to Surah At-Tariq (1312 reciters)
Meccanسورة الطارق17 verses

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ١آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ٢اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ ٣وہ تارا ہے چمکنے والا إِن كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌ ٤کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ٥تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ ٦وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ٧جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٌ ٨بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ ٩جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ ١٠تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ ١١آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ ١٢اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے إِنَّهُۥ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌ ١٣کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ ١٤اور بیہودہ بات نہیں ہے إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدًا ١٥یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں وَأَكِيدُ كَيۡدًا ١٦اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا ١٧تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

Translation: Fateh Muhammad Jalandhry.