ملة الإسلام

السورة 87 · 19 آية · Fateh Muhammad Jalandhry

سورة الأعلى باللغة الأردية

السورة بالعربية مع التفسير استمع إلى سورة الأعلى (1,435 قارئاً)
مكيةسورة الأعلى١٩ آية

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى ١(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ٢جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ٣اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ ٤اور جس نے چارہ اگایا فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ ٥پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ٦ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ ٧مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ ٨ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ ٩سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ ١٠جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى ١١اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ ١٢جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ ١٣پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ١٤بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ١٥اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا ١٦مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٌ وَأَبۡقَىٰٓ ١٧حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ ١٨یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ١٩(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

الترجمة: Fateh Muhammad Jalandhry.