Millat al-Islam

Chapter 93 · 11 verses · Fateh Muhammad Jalandhry

Surah Ad-Dhuha in Urdu

Arabic with tafsir Listen to Surah Ad-Dhuha (1336 reciters)
Meccanسورة الضحى11 verses

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلضُّحَىٰ ١آفتاب کی روشنی کی قسم وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ ٢اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ٣کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ ٤اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ ٥اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ ٦بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ ٧اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغۡنَىٰ ٨اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ ٩تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ ١٠اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ١١اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

Translation: Fateh Muhammad Jalandhry.